ایپل کی نئی حیرت انگیز گھڑی ،پہننے والے کو بخار سے خبردار کرسکے گی

6  جولائی  2022

لندن(این این آئی ) ایپل واچ کے نئے ماڈل کی آمد آمد ہے اور بہت سے تجزیہ کاروں کے مطابق اس میں ایک حساس تھرمامیٹر آپ کو بخار سے آگاہ کرسکے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ ایپل واچ کے اس نئے سینسر کی آزمائش کی جا رہی ہے اور بہت سے معیارات سے گزارا جا رہا ہے۔ تاہم اس کے بعد ہی اسے ایپل واچ کا حصہ بنایا جائے گا۔ غالب امکان ہے کہ واچ سیریز 8 میں اس جدید حرارتی سینسر کو بطور تھرمامیٹر شامل کیا جائے گا۔ٹیکنالوجی کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے دوسری پیشگوئی کی کہ ایک بہت مضبوط اور ٹوٹ پھوٹ سہنے والی اسمارٹ واچ کا نیا ماڈل بھی سامنے آرہا ہے جسے بطورِ خاص ایتھلیٹ اور کھلاڑی وغیرہ کے لیے بنایا گیا ۔ایپل نے جون 2021 میں تھرمامیٹر واچ کا اعلان کیا تھا پھر کہا کہ اسے جنوری 2022 کو لایا جائے گا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ اس سال کے آخر تک تھرمامیٹر سینسر کو نئی اسمارٹ واچ کے ماڈل میں پیش کر دیا جائے گا۔تاہم اس سینسر کے علاوہ ایپل واچ کے نئے ماڈل میں مزید کوئی بہتر اضافہ اب تک سامنے نہیں آسکا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…