سردیوں کے لئے گیس نہیں ، وفاقی وزیرپٹرولیم نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

5  جولائی  2022

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں موسم سرما کے لئے گیس دستیاب نہیں ۔  یہاں دیگر وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم گیس تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں تاہم ابھی خاطرخواہ کامیابی نہیں ہوئی ۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینلز موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی کیوں کہ دو سال پہلے چار ڈالر پر گیس مل رہی تھی جو اب چالیس ڈالرز پر پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ایک سو ستر ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف ملکوں سے گیس کے حصول کے لئے معاہدے کرنے کی کوشش کررہے ہیں امید کی جاتی ہے کہ جلد کامیابی ہوگی تاہم ابھی کوئی واضح کامیابی نہیں ملی ۔دوسری جانب پاکستان نے بڑے پیمانے پر ایل این جی خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔ جولائی سے ستمبر تک ایل این جی کے 10 کارگو خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 10 کارگو کی قیمت ایک ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ پاکستان ایل این جی کے تمام کارگو اسپاٹ پرائس پر خریدے گا۔ٹینڈر کے مطابق ایل این جی کا پہلا کارگو 25 جولائی جبکہ آخری کارگو 20 ستمبر کو پہنچے گا۔ ایل این جی کے 4 کارگو کے لئے ٹینڈر میں پاکستان کو ناکامی ہوئی تھی ۔ سابق ٹینڈر میں ملنے والی واحد پیشکش 39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…