دو سال بعد مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش گاہوں میں زندگی لوٹ آئی

29  جون‬‮  2022

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث دو سال کی غیر حاضری کے بعد بیرون ملک مقیم عازمین کی رہائش گاہوں میں زندگی بحال ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حجاج کرام کے یہ مسکن دو سال تک خالی رہنے کے بعد سعودی عرب

کے باہر سے عازمین حج کی آمد کے بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔ دو سال کی ویرانی کے حجاج کے مسکنوں کے گلے کوچوں میں ہرطرف حرکت، گہما گہمی اور رونق دکھائی دیتی ہے۔عرب ٹی وی کی ٹیم نے ان رہائش گاہوں کا دورہ کیا تاکہ حجاج کرام کی دوبارہ بیت اللہ کی طرف واپسی کی نگرانی کی جا سکے۔ حج کے مناسک ادا کرنے کے لیے آنے پر خوشی ہوئی کیونکہ عازمین کے گھروں کو ملکوں کے جھنڈوں اور حج مشنوں سے سجایا گیا تھا۔مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں میں دلچسپی رکھنے والے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ فواز بدری نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے مختص کردہ ہائوسنگ یونٹس نے عازمین کی آمد شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹلوں اور رہائش گاہوں کے مرکزی علاقے کے ارد گرد زبردست گہما گہمی ہے۔ العزیزیہ،مسفلہ ،بن پروجیکٹ، الششہ، والعتیبیہ ،الجمیز والمعابدہ اور دوسرے مقامات پر حجاج کرام کی تلبیہ اور تکبیرو تحلیل کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بیرون ملک سے عازمین کی واپسی کے ساتھ ہی سڑکوں، ہوٹلوں، عمارتوں کے بیرونی حصے، عازمین کی رہائش گاہوں اور فٹ پاتھوں کو اسلامی ممالک اور حج مشنز اور مہمات کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…