جسٹس(ر) مقبول باقر نے چیئرمین نیب کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ،نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر حکومت تذبذب کا شکار

23  جون‬‮  2022

جسٹس(ر) مقبول باقر نے چیئرمین نیب کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ،نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر حکومت تذبذب کا شکار

اسلام آ باد (آن لائن) نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر حکومت تذبذب کا شکار ہو گئی، حکمران اتحاد جسٹس(ر) مقبول باقر کا نام سامنے لاکر مشکل میں پھنس گئی۔

جسٹس(ر) مقبول باقر کی آئینی عہدے پر تعیناتی کے لئے دو سال کی شرط آڑے آگئی۔ قانونی ٹیم نے حکومت کو مشورہ دیا کہ سپریم کورٹ اہم تعیناتی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے

اس لیے جسٹس مقبول باقر کی تعیناتی میں جلد بازی نہ کی جائے۔ قانونی ٹیم نے رائے دی ہے کہ وزیراعظم متبادل نام پر بھی اپوزیشن لیڈر سے مشاورت جاری رکھیں

اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مزید ناموں پر مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب جسٹس(ر) مقبول باقر نے بھی اپنے نام پر تنازعہ کھڑا ہونے کے ڈر سے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھا لنے سے معذرت کرلی ہے

جس کے بعد وزیراعظم نے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ، نئے ناموں میں اخلاق تارڑ،افتاب سلطان اور ناصر کھوسہ کے زیر بحث ہیں

جبکہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے کوئی نام نہیں دیا گیا تاہم راجہ ریاض اور وزیراعظم کے درمیان اس معاملے پر چند روز میں ملاقات متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…