وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کے بھائی اور فیملی ارکان نیب کے ریڈار پر

21  جون‬‮  2022

لاہور (آن لائن ، این این آئی) وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کے بھائی گہرام بگٹی ان کی دو بیگمات اور صاحبزادہ بھی نیب بلوچستان کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں نیب بلوچستان نے رکن اسمبلی گہرام بگٹی اور ان کی دوبیگمات سمیت صاحبزادے کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب بلوچستان نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے کمشنروں اور محکمہ ریونیو پنجاب کو باقاعدہ مراسلے ارسال کردئیے ہیں جن میں مذکورہ محکمہ جات سے گہرام بگٹی اور ان کی فیملی کے نام رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔دوسری جانب سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے کہاہے کہ مجھ پر لگنے والے الزامات غلط ہیں،میری طرف سے معاملہ کلیئر ہے، نیب جب بلائے گا تو دوبارہ آ جائوں گا۔سابق چیئرمین واپڈا نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پراجیکٹ کی لاگت 750 ملین روپے ہے تو 753 ملین کی کرپشن کیسے ہو گئی؟ ٹھیکیداروں کو وقت سے پہلے ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔سابق چیئرمین واپڈا نے کہا کہ تربیلا 4 توسیعی منصوبہ مدت سے پہلے مکمل ہوا، 1 سال میں اس کی لاگت بھی پوری کر لی، میں نہیں سمجھتا کہ اس کیس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف شکایت آئی تھی کہ نیب نے ویریفکیشن کرنا ضروری سمجھا ہے، نیب نے جو پوچھا بتا دیا، مجھے کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری طرف سے معاملہ کلیئر ہے، نیب جب بلائے گا تو دوبارہ آ جائوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…