ملک بھر میں لگاتار 3مہینے بارشیں ہی بارشیں ،آغاز کب سے ہوگا؟شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

7  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید گرم موسم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں ، محکمہ موسميات نے ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زيادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، مون سون کا آغاز رواں ماہ

جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے جبکہ جون کے دوسرے ہفتے میں مون سون کے آغاز سے قبل بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔پنجاب اورسندھ میں معمول سے زیادہ مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسميات کے مطابق، مون سون کے پہلے مرحلے کا یکم جولائی سے اگست کے وسط تک جارى رہنےکا امکان ہے جبکہ مون سون کا آخری مرحلہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان میں 140 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسميات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مون سون کے دوران میدانی علاقوں، دریاؤں، ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ موسلا دھار بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لينڈ سلائيڈنگ کا خدشہ ہوگا۔معمول سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح بڑھنے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ اس وقت  ملک بھر میں شدید گرمی ہے ، کئی شہروں کا درجہ حرات 50 ڈگری سنٹی گریڈ کے آس پاس ہے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…