پاکستان میں سوئی گیس بھی ختم ہونے والی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

3  جون‬‮  2022

گوادر(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ گزشتہ رات دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا پاکستان میں سوئی گیس بھی ختم ہونے والی ہے، گیس اور تیل کے ذخائر نہ ہونے کے برابر ہیں، امپورٹ کیے گئے تیل پر سبسڈی کیسے دی جاسکتی تھی،

اضافی بوجھ ہمیں ڈالنا پڑا کیوں کہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا گوادر سے کراچی تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر ہوگی، گوادر میں 3200 گھرانوں کے لیے چین سولر پینل مہیا کر رہا ہے، گوادر میں ابھی کام کی رفتار تسلی بخش نہیں۔گوادرمیں ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح اور 7 دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی دیکھ کر سابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کر دی اور ہمارے لیے ایک جال پھینکاوزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومت کو ساڑھے 3 سال توفیق نہ ہوئی جو آٹا، چینی اور دال میں ریلیف دیتی، ہم نے پوری کوشش کی کہ عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں، پچھلی حکومت کی وجہ سے ملک قرض کی زندگی بسر کر رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سوئی گیس بھی ختم ہونے والی ہے، گیس اور تیل کے ذخائر نہ ہونے کے برابر ہیں، امپورٹ کیے گئے تیل پر سبسڈی کیسے دی جاسکتی تھی، اضافی بوجھ ہمیں ڈالنا پڑا کیوں کہ ہمارے پاس آپشن نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار اور بس پر سفر کرنے والوں کو 2000 روپے ادا کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے، چین نے معیاری ایسٹ بے ایکسپریس وے بنائی ہے، گوادر سے کراچی تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر ہوگی، گوادر میں 3200 گھرانوں کے لیے چین سولر پینل مہیا کر رہا ہے،

گوادر میں ابھی کام کی رفتار تسلی بخش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک گوادر ایئرپورٹ مکمل نہیں ہوسکتا، گوادر کے عوام کے لیے پینے کا پانی ابھی تک مکمل طور پر مہیا نہیں کیا جاسکا، کوشش ہے کہ گوادر اور اطراف میں 100 یا 150 میگاواٹ کے سولر پارکس لگائیں، گوادر کی تعمیر و ترقی کے لیے جنگی بنیاد پر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں گوادر یونیورسٹی کے لیے فنڈز مختص کریں گے، گوادر یونیورسٹی کے منصوبے کو فی الفور عملی جامہ پہنائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیز چینی باشندوں کو عمدہ سکیورٹی دے رہے ہیں، چینی بھائیوں، پاکستانی دوستوں اور سکیورٹی ایجنسیز کا شکر گزار ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…