تحریک انصاف نے درمیانی راستہ مانگا، ضرورت پڑی تو ثبوت سامنے لے آئیں گے، حکومت کا اعلان

27  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حکومت اور اداروں سے دو دن سے رابطوں میں تھے اور فیس سیونگ مانگ رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے گزشتہ 2 روز میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے حکومت اور اداروں سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں نے رابطوں میں درمیانی راستہ نکالنے اور فیس سیونگ کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی درخواست کی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں نے درخواست کی کہ حکومت کی طرف سے انتخابات کیلئے 7، 8 ماہ بعد کی ہی تاریخ دے دی جائے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا معاملہ پارٹی قائد نواز شریف کے سامنے رکھا تو انہوں نے صاف انکار کردیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت کے انکار کے بعد پی ٹی آئی کے 3 رہنمائوں نے اس حوالے سے اداروں سے رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں نے اداروں سے ملک احمد خان اور احسن اقبال کے ذریعے بات چیت کی درخواست کی۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ملاقاتوں میں درخواست کی کہ ہمیں درمیانی راستہ اور فیس سیونگ دیں، ان کا کہنا تھا کہ اس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اداروں سے حکومت سے بات کرکے اس صورتحال سے محفوظ راستہ مانگا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو محفوظ راستہ دینے سے انکار کردیا اور تجویز دی کہ عمران خان خود مذاکرات کی خواہش کا اعلان کریں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…