طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار ،شاہد آفریدی بھی ملکی صورتحال پر پھٹ پڑے

26  مئی‬‮  2022

اسلام آباد ،لاہور (این این آئی ، آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاکہ

طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث لاہور میں پیدا ہونے والی مشکلات سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں سے سوال پوچھ لیا۔محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کے کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر پیسے بھی نہیں ہیں۔محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…