سبسکرائبرز کم ہونے پر نیٹ فلکس نے درجنوں ملازمین فارغ کردیئے

19  مئی‬‮  2022

نیویارک (این این آئی)موجودہ دور میں ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کو دنیا کا سب سے مقبول ترین پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے جہاں صارفین اپنی پسند کے مطابق ہر قسم کی فلمیں، ڈرامے اور شوز دیکھ سکتے ہیں۔

تاہم ایک دہائی میں پہلی بار سبسکرپشن والی ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے سبسکرائبرز کم ہونے کی وجہ سے امریکا میں اپنی تقریباً 150 ملازمتیں ختم کردیں جس سے عملے کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔نیٹ فلکس کے مطابق ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ کمپنی کی آمدنی میں کمی کی وجہ سے کیاگیا ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا یہ تبدیلیاں بنیادی طور پر انفرادی کارکردگی کے بجائے کاروباری ضروریات سے ہوتی ہیں، جو انہیں خاص طور پر مشکل بناتی ہیں کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی ایسے عظیم ساتھیوں کو الوداع نہیں کہنا چاہتا۔رپورٹس کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کے کن ڈپارٹمنٹ میں ملازمتیں کم کی گئی ہیں لیکن لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا ہے کہ کمیونیکیشن اور مواد (Content)کے شعبے بھی اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔کمپنی کے کچھ ملازمین نے اپنی ملازمت سے محروم ہونے کا آن لائن انکشاف بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…