معاشی ترقی کے لیے پاکستان کو کیاکرنا ہوگا؟ عالمی بینک نے تجاویز پیش کر دیں

17  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ طویل مدتی معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ریونیو کو متحرک کرنے اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ناجی بن حسائن نے کہا کہ حال ہی میں عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ کی ششماہی اپ ڈیٹ جاری کی ہے مالی سال 2021 میں بھرپور معاشی بحالی کا تسلسل مالی سال 2021 کی پہلے ششماہی میں برقرار رہا، پھر بھی پائیدار معاشی ترقی کو معاشی ڈھانچے کے مسائل کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں، بڑھتی ہوئی طلب کا دباؤ اور عالمی سطح پر قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ دو ہندسی افراط زر اور جولائی سے دسمبر 2021 کے درآمدی بل میں تیزی سے اضافہ جس نے بیرونی پائیداری کے خطرات اور روپے کی قدر میں کمی کے دباؤ کو مزید بڑھا دیا۔انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک نے طلب پر دباؤ کم کرنے کے لیے شرح سود میں 525 بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے تا ہم موجودہ مالیاتی سختی کو بہتر کرنے کیلئے مالیاتی استحکام کی فوری ضرورت ہے۔ناجی بن حسائن نے کہا کہ بیس ایفیکٹ کی بنیاد پر موجودہ مالیاتی سختی اور مہنگائی میں تیزی سے مالی سال 2022 اور 2023 میں حقیقی قومی پیداوار میں بالترتیب 4.3 فیصد سے 4.0 فی صد رہنے کا امکان ہے۔مالی سال 2024 میں معاشی ترقی کا 4.2 فی صد بہتر ہونا متوقع ہے۔ اس کا انحصار مسلسل میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اور بیرونی تجارتی خسارے کو کم کرنے پر ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…