31مئی تک سب کچھ بدل جائیگا،زرداری سب کو لے کرڈوبے گا،شیخ رشید

15  مئی‬‮  2022

فیصل آباد(آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان سے محبت کرتے ہیں۔ زرداری سب کو لے کرڈوبے گا, رانا ثنااللہ شیطانی کام کروائے, حالات انتہائی ابتر اور تشویشناک ہیں 31مئی سے پہلے نگران حکومت بنانے کے لئے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے۔عمران کو کچھ ہوا تو انقلاب آجائے گا۔ پی ٹی آئی نے متبادل قیادت پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہے۔

عمران خان کے قاتل صرف عمران کو ہی پتا ہیں۔جو اس کی ریکارڈڈ تقریر میں بتا دئیے گئے ہیں۔ وزیر دفاتر میں نہیں جارہے۔ ہم گھروں میں بیٹھ جائیں تو بھی یہ حکومت خود ہی ٹھس ہو جائے گی۔ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے چند دنوں کے دوران ہی زرمبادلہ کے زخائر چھ بلین کم ہوگئے ہیں۔ عمران گیس، تیل تیس فیصد سستا روس سے لارہا تھا۔ آصف زرداری نے تیرہ جماعتوں کی حکومت کو چوک گھنٹہ گھر میں گھما کر مارنا ہے۔ نواز شریف جس جہاز سے آئے گا اس سے سواریاں اتر جائیں گی کہ وہ چوروں کے ساتھ سفر نہیں کرنا چاہتے۔ دو فنانس منسٹر، دو وزیراعظم، دو وزرا خارجہ ہر چیز ڈبل مگر نتیجہ صفر ہے۔شیخ رشید احمد نے ا ن خیالات کااظہار مقامی ہوٹل میں ہنگامی میڈیا ٹاک اور دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جان کا خطرہ ہے۔ اگر اسے کچھ ہوا تو انقلاب آجائے گا۔ ہم سوچ رہے تھے کہ اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے مگر اب ہم جاتے ہیں تو عوام ہمارے ہاتھ ۔ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پٹ گیا ہے۔ اب وہ وقت گزر چکا۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی وہی کچھ ہوتا اور رانا ثنا اللہ خاں وہی شیطانی کام کرتا جو سیالکوٹ میں کرکے ٹیسٹ کیا گیا۔ اب طاقت سے سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کا وقت گزر چکا۔ انہوں نے سات مئی کو ن لیگ کے ہی سینئر رہنما چوہدری شیر علی نے کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ 22لوگوں کا قاتل ہے

پندرہ شہادتیں ANFکے پاس ہیں مگر عدالت سے تاریخ لے لی گئی۔ عمران خان کو جان کا خطرہ ہے۔ اگر اسے کچھ ہوا تو انقلاب آجائے گا۔ ہم سوچ رہے تھے کہ اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے مگر اب ہم جاتے ہیں تو عوام ہمارے ہاتھ چومتے ہیں۔ عوام سمجھتے ہیں کہ ہم نے درست لیڈر کا انتخاب کیا ہے۔ عمران خان کو ہٹانے سے بڑا بلنڈر کیا ہو سکتا ہے۔ پلان بنانے والے نے عمران خان کی خدمت کی ہے۔ امریکہ کو بھی نہیں پتا چلا کہ اصل حقائق کیا ہیں۔ انہیں بھی سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔ لندن سے سیاسی جنازے آئیں گے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چائنا اور دیگر ممالک سے خالی ہاتھ لوٹے ہیں۔ ڈالر دو سو روپے سے اوپر جائے گا۔ ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑے گا۔ ادارے ہمارا فخر ہیں۔ پاک فوج پر ناز ہے مگر ملک ڈوبتا ہوا کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ عظیم افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا فیصل آبادی تاجر لوگ ہیں 25/25 کروڑ روپے میں ہمارے لوگ ہی بک گئے, انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو کل کی بجائے آج گرفتار کریں۔ انہوں نے کہا میں نے سات سال جیل کاٹی ہے۔ ختم نبوت کی جیل اس کے علاوہ ہے۔ 18مئی تک حفاظتی ضمانت پر ہوں۔ لوگ عمران خان سے محبت کرتے ہیں۔ زرداری سب کو لے کر ڈوبے گا۔ 31مئی تک سب کچھ بدل جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…