عدالتی حکم پر کابینہ ڈویژن نے حنیف عباسی کی تقرری پر نظرثانی کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی

14  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی کی تعیناتی پر عدالتی احکامات کی روشنی میں نظرثانی کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری خرم غزنوی نے عدالتی نوٹس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبوری رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو وزارت قانون و انصاف کے ذریعے سمری بھجوا دی ہے جس میں انہیں حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کے معاملے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں نظرثانی کرنے کا کہا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ عبوری رپورٹ ہے، پٹیشن پر شق وار جواب اور حتمی رپورٹ وزیراعظم کے حکم کے بعد جمع کرا دی جائے گی۔ خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی بنانے کے 27 اپریل 2022 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔پٹیشنر کے مطابق حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں جن کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، ہائیکورٹ سے سزا صرف معطل ہوئی ہے، کالعدم نہیں لہٰذا سزا یافتہ شخص کو وزیراعظم کا معاون خصوصی نہیں بنایا جا سکتا۔عدالت نے پٹیشن پر کابینہ ڈویڑن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کو معاملے پر نظر ثانی کی ہدایت کی تھی۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…