ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ پاس ورڈ فری سائن ان سروس کیلئے متحد

7  مئی‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی)پاس ورڈ کے بغیر مختلف سروسز میں سائن ان ہونا کسی حد تک ممکن ہے مگر اکثر ایسا بہت مشکل ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 3بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس مشکل کو حل

کرنے کیلئے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ فیڈو الائنس اور ورلڈ وائیڈ ویب کنسورشیم کو پاس ورڈ فری سائن ان کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے متحد ہورہے ہیں۔تینوں کمپنیوں کے تعاون سے فیڈو آتھنتیکیشن کو فون یا ٹیبلیٹ پر استعمال کرکے کسی ایپ یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس اتحاد کا مقصد ایپس اور ویب سائٹس میں ‘اینڈ ٹو اینڈ’ پاس ورڈ فری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کیلئے صارف کو سائن ان ہونے کے لیے بائیو میٹرک سکین یا ایک پن ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔ کمپنیوں کو توقع ہے کہ اس طرح ہیکرز کے حملوں سے صارفین کو بچانے میں مدد مل سکے گی۔ ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے آنے والے برسوں میں اپنے پلیٹ فارمز میں پاس ورڈ فری فیچرز کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…