پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا

24  اپریل‬‮  2022

لاہور(این این آئی) ملک میں موٹر کار بنانے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا ہے۔پاک سوزوکی کمپنی نے رواں سال کے 4 ماہ میں گاڑیوں کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا ہے، جس کے تحت مختلف ماڈل کی نئی گاڑیاں 99 ہزار سے 16 لاکھ 15 ہزار روپے تک مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

پاک سوزوکی نے سب سے کم اضافی سوزوکی راوی کی قیمت میں ہے۔ سوزوکی کی راوی اب صرف 99 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ 16 ہزار روپے میں خریدی جاسکے گی جب کہ اس کی پرانی قیمت 11 لاکھ 17 ہزار روپے تھی۔پاکستان میں متوسط طبقے کی پہلی پسند 660 سی سی آلٹو وی ایکس کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے بڑھ کر 13 لاکھ 6 ہزار روپے سے 14 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہے۔17 لاکھ 47 ہزار روپے میں ملنے والا 660 سی سی آلٹو وی ایکس ایل کا اے جی ایس ماڈل اب ایک لاکھ 39 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 86 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر ایک لاکھ 42 ہزار روپیبڑھ کر 20 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ یہ گاڑی مارچ 2022 تک 18 لاکھ 77 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔اسی طرح ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 54 ہزار روپے مہنگی ہوکر 21 لاکھ 29 ہزار روپے اور ویگن آر اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار روپے بڑھ کر 23 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں یکدم 2 لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافے ہوا ہے، جس کے بعد اب یہ گاڑی 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

کلٹس کا وی ایکس ایل ویرینٹ 2 لاکھ 30 ہزار روپے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب اس کی قیمت 22 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔1000 سی سی کلٹس اے جی ایس 2 لاکھ 40 ہزار روپے مہنگی ہوکر 24 لاکھ 22 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کی قیمتوں میں بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔سوزوکی بولان کارگو ایک لاکھ 5 ہزار روپے مہنگی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 11 لاکھ 78 ہزار روپے سے بڑھ کر 12 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…