مفرور رکن کے پی اسمبلی کو باہر جانے سے روکنے کیلئے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال

23  اپریل‬‮  2022

پشاور(این این آئی)قتل کے ملزم خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن فیصل زمان کے فرار ہونے پر معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فیصل زمان کو باہر جانے سے روکنے کیلئے ایف آئی کو الرٹ جاری کردیا ہے۔اپنے بیان میں معاون اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ

فیصل زمان پر قتل کا مقدمہ چل رہا تھا، انہیں اسمبلی اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈر کے ذریعے پشاور لایا گیا تھا، انہیں ایم پی اے ہاسٹل میں رکھا گیا تھا اور اسے سب جیل قرار دیا گیا تھا اور فیصل زمان کو کل ایبٹ آباد جیل شفٹ ہونا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے فیصل زمان کے فرار کے بعد گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کی ہے، محکمہ داخلہ اور دیگر ادارے ایم پی اے کو ٹریس کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جب کہ انہیں باہر جانے سے روکنے کے لیے ایف آئی اے کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس نے کام شروع کر دیا ہے، تمام مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔صوبائی حکومت نے مفرور رکن اسمبلی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے پی پولیس نے ایم پی اے فیصل زمان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے لیے ایف آئی اے کو مراسلہ بھجوادیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…