مفتی منیب الرحمان کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم کا اعلان کردیا گیا

23  اپریل‬‮  2022

کراچی(آئی این پی)مفتی منیب الرحمان کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے،مفتی منیب الرحمان نے بتایا ہے کہ اس سال ماہ صیام میں صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم قیمت 170روپے مقرر کی گئی ہے،گندم کے 2 کلو آٹے کے حساب سے فطر کی رقم 170 روپے

فی کس ہے جبکہ 4 کلو گرام جو کے حساب سے فطر کی رقم 480 روپے فی کس رکھی گئی ہے،اسی طرح جو مسلمان جو، کھجور، کشمش اور پنیر کے حساب سے فطر ادا کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے نصاب کچھ اس طرح ہے،علاوہ ازیں 4 کلو کھجور کے حساب سے فطر کی رقم 1600 روپے، 4 کلو کشمش درجہ اول کے حساب سے سے فطر کی رقم 2800 روپے اور 4 کلو کشمش درجہ دوم کے حساب سے فطر کی رقم 2200 روپے رکھی گئی ہے،مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ گندم کے حساب سے یہ فطر، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے، جن حضرات کو اللہ تعالی نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ان پر نعمت مال کا تشکر لازم ہے اور وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا پنیر کے حساب سے فطر، فدیہ اور کفارات ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…