عمران خان نے بنی گالا کی سڑک کے علاوہ نوازشریف کو کیا کام کہا تھا؟ آصف کرمانی نے تہلکہ خیزدعویٰ کردیا

23  اپریل‬‮  2022

​لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالا میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔اپنی ٹوئٹ میں آصف کرمانی نے کہا کہ

2014 کے اوائل میں دھرنوں سے بہت پہلے عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کی وساطت سے نواز شریف کو اپنی رہائشگاہ بنی گالہ چائے پر مدعو کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے اختتام پر عمران خان نے میری اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں نواز شریف سے اپنے گھر تک سڑک بنانے کی فرمائش کی جس پر نواز شریف نے وہاں موجود اپنے ساتھ گئے سٹاف کو کہا کہ سڑک بنا دی جائے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ دوسرا عمران خان نے فرمائش کی تھی کہ ان کے پہاڑی پر واقع گھر کے نیچے میدان میں ایک چھوٹی کچی آبادی ہے اسے یہاں سے خالی کرایا جائے لیکن نواز شریف نے عمران خان کی کچی آبادی و غریبوں کی رہائشگاہ ہٹانے والی فرمائش پوری نہیں کی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ متبادل جگہ دئیے بغیر کچی آبادی کو ہٹانا ظلم ہو گا۔انہوںنے کہا کہ کچی آبادی کے غریبوں کی چند رہائشگاہیںبنی گالا پہاڑی سے راول ڈیم کے حسین نظارے میں رکاوٹ تھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…