آصف علی زرداری کو صدر ہونا چاہیے ،پیپلز پارٹی اپنی خواہش زبان پر لے آئی

12  اپریل‬‮  2022

کراچی (آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں آصف علی زرداری کو صدر ہونا چاہیے،میں نے اپنی زندگی میں اتنا فاشسٹ نہیں دیکھا، پاسپورٹ جلانا، کسی جماعت کا جھنڈا جلانا غلط ہے، سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا، یہاں تو عجیب بات ہے کہ اگر میں اکثریت کھودوں گا تو نہیں مانوں گا، پی ٹی آئی

کی اصل 172 سیٹیں نہیں تھیں، اتحادیوں پر یہ حکومت کھڑی تھی۔ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نہ اردو ٹھیک ہے، نہ جغرافیہ ٹھیک ہے اور نہ دماغ ٹھیک ہے، ہم نئی حکومت کا حصہ ہیں، ایم کیو ایم نے سندھ کابینہ میں وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ گورنر کا مطالبہ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کسی اور سے ان کی کیا بات ہوئی ہمیں علم نہیں ہے، اگر ایم کیو ایم چاہے تو ہمارے ساتھ حکومت میں آسکتے ہیں، یہ جتنی کوشش کرلیں انتخابات کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایک کرکے ان کے ایم این اے کو شامل کرائیں گے، پی ٹی آئی میں جو توڑ پھوڑ نظر آرہی ہے، اس کا اندازہ ابھی مجھے نہیں ہے، اس مراسلے کی بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت تو پی ٹی آئی کی تھی، پوری ایک لابی ہے جس نے اس کو لانچ کیا، لندن میں ان کے سالے ہیں اس کی الیکشن کمپئین چلائی، اس کے مقابلے میں پاکستانی تھا، اس کے خلاف کمپئین چلائی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کا سسرال انتہا پسند یہودی ہے، عمران خان اپنا ذریعہ معاش بتا دیں، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ صدر کس نے بننا ہے، ہم چاہتے ہیں آصف علی زرداری کو صدر ہونا چاہیے، ان کے دور میں تاریخی کام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی نژاد کے مقابلے میں اپنے یہودی سالے کی حمایت کی الیکشن مہم چلائی، ایم کیوایم سے سندھ حکومت میں شمولیت پربات نہیں ہوئی، ہم نے پہلے دعوت دی تھی لیکن ایم کیوایم نے انکارکیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…