پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں، جلد اچھی خبر سنائیں گے گورنر اسٹیٹ بینک کا اعلان

11  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی )گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں اور جلد معیشت کے حوالے سے عوام کو اچھی خبر سنائیں گے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا باقر کا

کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے رابطے مضبوط ہیں، آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے احکامات پر عمل کرنا مشکل رہا۔ رضا باقر نے کہا کہ سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر رہتی ہے لیکن امید ہے کہ جلد یہ تاخیر ختم ہو گی اور ہم اچھی خبر سنائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی ٹرانچ مکمل ہونے کی اچھی خبر سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اس قسم کے سیاسی پروسس ہوتے رہتے ہیں، ضروری ہے کہ معاشی پالیسی مرتب کرنے والے ادارے مالیاتی استحکام کے مقصد کو یقینی بنائیں، اسٹیٹ بینک نے اسی لیے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے اور اسٹاک مارکیٹ میں اچھے اشارے ملے ہیں، پاکستانی معیشت کے اشاریے بھی مضبوط ہیں، شرح سود میں اضافے کے باوجود معاشی نمو 4 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…