بدقسمتی سے پیسے والوں کا پاکستان الگ اور غریبوں کا الگ ہے،وزیر اعظم عمران خان

8  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پیسے والوں کا پاکستان الگ اور غریبوں کا الگ ہے،چین نے اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،ہم وہ کام کررہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہیے، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ریاست کی ذمے داری ہے،سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں صحت کارڈ جاری کیے گئے، سندھ میں صوبائی حکومت کی مدد کے بغیر صحت کارڈ جاری نہیں ہوسکتا،

911ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام سے ملک بھر میں غریب آدمی کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ جمعرات کو 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وہ کام کر رہے ہیں جو عوام کی زندگی آسان بنانے اور ان کی مدد کیلئے ریاست کو کرنے چاہئیں، 911 سے شہریوں کو کسی بھی درپیش مشکل میں یہ اعتماد حاصل ہو گا کہ ریاست اس کی مدد کرے گی، پورے ملک سے ایک نمبر پر کال کرنے سے اس مسئلہ کا فوری سدباب ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیا پروگرام ہے جس میں ابتدا میں مسائل آئیں گے تاہم اس سے لوگوں کو یہ احساس ملے گا کہ یہ پاکستان سب کیلئے ہے، اشرافیہ کیلئے ایک اور عوام کیلئے دوسرے پاکستان کا فرق ختم ہو گا، کوئی بھی شہری کسی بھی لمحے اپنی شکایت کسی بھی علاقہ سے اس نمبر پر کال کرکے درج کرا سکے اور ریاست اس پر فوری جواب دے گی، یہ اسلامی فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے، اس پروگرام پر وزارت داخلہ سمیت سب نے محنت کی ہے، سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس کی کامیابی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون درکار ہو گا، یہ مجموعی طور پر پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، 18ویں ترمیم کے بعد وفاق اور صوبے اور الگ الگ نظر آتے ہیں لیکن اس منصوبہ سے یہ تمام اکٹھے کھڑے ہو سکیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا

اور سندھ کے علاوہ پورے ملک میں صحت کارڈ جاری کیا گیا جس سے 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت میسر آ سکے گی، غریب خاندانوں میں بیماری ایک بڑا مسئلہ ہوتی ہے، غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے لوگوں کیلئے ہیلتھ کارڈ ایک بڑی سہولت ہے، اب وہ مہنگے سے مہنگے ہسپتال میں علاج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال بعد ہم نے یکساں نصاب تعلیم کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، ابتدائی طور پر پانچویں جماعت تک یکساں نصاب شروع

کیا ہے، یہ کام 70 سال پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھا تاہم ہم آہستہ آہستہ اسے اوپر تک لے جائیں گے، اشرافیہ کیلئے انگلش میڈیم اور دیگر کیلئے دوسرا نظام تعلیم ناانصافی کا نظام تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام شروع کئے، کم آمدن والوں کیلئے اپنا گھر پروگرام شروع کیا، کاروبار کیلئے قرض فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانونی امداد کا پروگرام شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں جہاں مدعی کو وکیل کرکے

دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فلاحی ریاست بنتی ہے تو پھر اس کی برکت سے پیسے بھی آتے ہیں، چین کا ماڈل ہمارے لئے مثال ہے، چین نے 70 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت کی نچلی لکیر سے نکالا، بھارت اور چین نے ایک ساتھ آگے بڑھنے کا سفر شروع کیا تھا لیکن بھارت ایلیٹ کلاس کی وجہ سے پیچھے رہ گیا، چین اس وقت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت ہے، وہ ریاست مدینہ کے ماڈل پر کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ میں دنیا کی

تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب تک ہم ایلیٹ سسٹم نہیں توڑیں گے تمام سہولیات پر ان کا قبضہ رہے گا، 911 اس جانب اہم قدم ہے، ہم اس پروگرام کے تحت عام غریب آدمی کو بااختیار بنائیں گے، جرائم کے اعداد و شمار میسر آ سکیں گے، پھر حکومت اس کے تحت وسائل مختص کرے گی، یہ ایک مثبت اقدام ہے جس کو مربوط کرنے میں دو سال کا وقت لگے گا، یہ پاکستان کے عوام کیلئے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…