پاکستان کی معیشت ٹریک پر آنے لگی، ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعتراف

6  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ٹریک پر آنے لگی ، شرح نمو رواں سال 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کرنٹ اکاو نٹ خسارہ کم کرنے کے نتائج مثبت ریکارڈ کیے گئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی آوٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے  ، رپورٹ میں کہا گیا

ہے کہ پاکستان کی شرح نمو رواں سال 4فیصد تک رہنے کا امکان ہے، گز شتہ مالی سال میں اقتصادی بحالی اور جاری سخت مالیاتی پالیسیوں سے بہتری آئی، گز شتہ مالی سال ٹھوس اقدامات سے شرح نمو 5.6 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے کے نتائج مثبت ریکارڈ کیے گئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور افراط زر کم کرنے کی اشد ضرورت ہے ، موثر اقدامات سے 2023 میں شرح نمو 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مربوط مالی اور مالیاتی اقدامات سے بتدریج بحال ہو رہی ہے، بڑھتے افراط زر اور عدم توازن پر قابو کیلئے موزوں مالیاتی پالیسیاں اور اصلاحات ضروری ہیں۔ ٹیکس پالیسی اور انتظامی امور میں جامع اصلاحات بیحد ضروری ہیں ، عوامی خدمات کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے محصولات کو بڑھایا جائے، اے ڈی بی پاکستان کی پائیدار ترقی کی حمایت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022 میں صنعتی نمو میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے، کرنسی کی گراوٹ، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نظر آرہا ہے، جبکہ زراعت کا شعبہ جی ڈی پی بڑھانے کیلئے مثبت اشارے دے رہا ہے، افراط زر کی شرح مالی سال 2022 میں 11 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں افراط زر پر دبائو بڑھائیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…