فواد چوہدری اور سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے درمیان شدید تلخ کلامی

6  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے باہر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور صحافیوں میں تلخ کلامی ہوئی،سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے فرح خان کے بیرون ملک جانے سے متعلق سوال کیا

جس میں فواد چوہدری بیچ میں آئے اور اپنی بات کرنے لگے۔اس دوران مطیع اللہ جان نے سوال کا جواب دینے کا مطالبہ کیا جس پر فواد چوہدری کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری کے رویے پر احتجاج کیا۔فواد چوہدری نے مطیع اللہ جان کو کہا کہ تم صحافی نہیں یوٹیوبر ہو اس دوران مطیع اللہ جان اور دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری پر شدید تنقید کی۔فواد چوہدری نے صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام لگایا، اس دوران صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تاہم فواد چوہدری مسلسل گفتگو کرتے رہے۔صحافیوں نے فواد چوہدری کی معافی تک بائیکاٹ کا اعلان کیا تاہم فواد چوہدری نے معذرت سے انکار کردیا۔فواد چوہدری کے معافی نہ مانگنے پر صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا اور ان کے پاس سے مائیک ہٹا دئیے جس کے بعد فواد چوہدری اور اسد عمر گفتگو ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…