پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا رسک بڑھ رہا ہے،بلوم برگ کی رپورٹ

4  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا رسک بڑھ رہا ہے، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود سیاسی ہلچل ملک کو درپیش خطرے میں مزید اضافہ کر رہی ہے اور یہ صورتحال ملک کے بانڈز اور کرنسی میں مزید نقصانات کو جنم دے رہی ہے، رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری سیاسی انتشار پاکستانی کرنسی کے ڈوبنے کا باعث بن رہا ہے،

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ملک کے ڈالر بانڈز پہلے ہی پانچ فیصد گر چکے ہیں، موڈیز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کریڈٹ منفی تھی کیونکہ اس سے پالیسی کے تسلسل میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے، اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی لڑائی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملک کو بڑھتی ہوئی مہنگائی، گرتے ہوئے غیر ملکی ذخائر اور بڑھتے ہوئے خسارے کا سامنا ہے، واضح رہے کہتحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا رہا جب کہ مہنگائی عوام اور حکومت دونوں کا دیرینہ مسئلہ رہا۔عمران خان نے اگست 2018میں 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تو پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مجموعی کی مالیت 95 ارب 23 کروڑ ڈالر تھی جو دسمبر 2021تک 130ارب 63کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح تحریک انصاف کی حکومت میں غیرملکی قرضے اور واجبات 35ارب ڈالر تک بڑھ گئے۔حکومت کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100انڈیکس 52400کی سطح پر تھا جو حکومت کے دوران آخری کاروباری سیشن میں 45ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ حکومت کے پہلے روز 87کھرب 3ارب روپے سے زائد تھا جو آخری سیشن میں 75کھرب 99ارب 54کروڑ روپے کی سطح پر آگیا۔

عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان میں پیٹرول ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فروری میں پیٹرول 159روپے، ڈیزل 154روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم عوام کے لیے 10روپے کمی کے فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 149.86 اور 149.15روپے لیٹر پر آگئیں۔ اس طرح تحریک انصاف کی حکومت میں پیٹرول کی قیمت میں 54روپے، ڈیزل کی قیمت میں 31روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…