عدالت کو اختیار نہیں ہے، فیصلہ عدالت نہیں عوام کریں گے، فواد چوہدری

3  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر کہا ہے کہ عدالتوں کو یہ فیصلے نہیں کرنا چاہئیں، اس سے آپ تجاوز کر رہے ہوں گے۔فواد چوہدری نے سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں

عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کی عبوری اسٹے کی درخواست مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ قائم رہے گی اور پیرکے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اب ہمیں بھی اپنا کیس عدالت میں رکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے وکلا تمام نکات عدالت کے سامنے رکھیں گے اور پہلا نکتہ یہی ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ پارلیمان کی رولنگ کو جج کرسکے اور یہ اسپیکر کا حتمی اختیار ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرا اسپیکر تفصیلی رولنگ دے دی ہے، جس میں تفصیلی وضاحت دی ہے کہ کیسے آرٹیکل 5 شامل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اب کیوں شیر نہیں بن رہے ہیں، پہلی دفعہ کوئی حکومت دیکھی ہے کہ جو حکومت جارہی ہے وہ خوشیاں منا رہی ہے۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے چہرے دیکھیں، ابھی پریس کانفرنس کر رہے ہیں، آنکھوں سے آنسو آرہے ہیں، چہرہ اترا ہوا ہے، برے حال ہیں، کبھی سیاسی جماعتیں لوگوں کے پاس جانے سے خوف زدہ ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے کہ آئیے عوام کے پاس چلتے ہیں، یہ کبھی ایک کونے میں گھس رہے ہیں، یہ ٹیکنیکل انصاف میں پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، سیاست کے فیصلے سڑک اور عوام میں ہوتے ہیں،

عوام آخری فیصلہ ساز ہیں جو سیاست کا فیصلہ کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتیں یہ فیصلے نہیں کیا کرتیں اور عدالتوں کو یہ فیصلے کرنے بھی نہیں چاہیئں، اس سے سیاسی تفریق پیدا ہوتی ہے اور جب آپ سیاسی میدان میں آتے ہیں تو تجاوز کر رہے ہوتے ہیں۔عدالت کو اختیار نہیں، فیصلہ عدالت نہیں عوام کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں آج بھی چیلنج کرتا ہوں، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام پر مشتمل چوں چوں کا مربہ

کیا چاہتا تھا، وہ چاہتے تھے کہ حکومت جائے تو حکومت چلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب آپ عدالت میں گئے ہیں کہ بحال کریں تو ہم پھر ان کو بھیج سکیں، ان کے دماغ اخروٹ سے بھی چھوٹے ہیں، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کردے گی، تو کیا پتہ چلے گا کہ ان کی پوزیشن نہیں ہے الیکشن میں جانے کی۔اپوزیشن کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آپ کو چینلج کر رہی ہے، 90 دنوں کے اندر الیکشن ہونا ہے، آئیں الیکشن میں چلیں، یہ جو آپ ٹیکنیکل انصاف کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں،

یہ فیصلے نہیں ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی پاکستان کے تخت کا فیصلہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں نے کرنا ہے، کسی نے باہر ملک کے دارالحکومت میں بیٹھ کر سازش کے ذریعے تخت نہیں چھینا جاسکتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے لوگ نہ بھکاری ہیں، نہ بے غیرت ہیں، آپ نے اپنے لیے جو ٹائٹل رکھنے تھے وہ پاکستان کے لوگوں کے لیے بول دیے لیکن پاکستان کے عوام عزت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ سے اسلام آباد کا تخت ملے گا، ادھر ادھر سے یا ٹیکنیکل انصاف سے نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ جولوگ ادھر ادھر سے خرید کر کھڑے کیے ہیں، میڈیا سے درخواست کروں گا کہ ان لوگوں کے چہرے ضرور دکھائیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…