کل وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے، شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کروا دوں گا، فواد چوہدری

1  اپریل‬‮  2022

اسلا م آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہت لوگوں کے خواب چکنا چور ہونے ہیں شہبازشریف کا وزیراعظم بننے کا خواب کرچی کرچی ہوناہے، عدالت سے ضمانت پر بیٹھا شخص وزیراعظم کا امیدوار ہے باپ وزارت عظمیٰ اور بیٹا وزارت اعلیٰ کا امیدوار بن بیٹھا ہے دونوں ہی عدالتوں سے ضمانت پرہیں، مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے،ہفتہ کوہی عدالت سے درخواست کروں گا

شہبازشریف کی ضمانت مسترد کی جائے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کسی کو باہر بیٹھ کرپاکستان میں حکومت تبدیل کرنیکی اجازت نہیں دیں گے۔شہبازشریف کی پریس کانفرنس ہوئی ہے، بہت سے لوگوں کے خواب چکنا چور ہونے ہیں،جس طرح شہبازشریف کا وزیراعظم بننے کا خواب ٹوٹ کے کرچی کرچی ہونا ہے، بڑے کم لوگوں کا ہوگا، یہ گھر بیٹھے وزیراعظم بن بیٹھے ہیں، حیران ہوں عدالت سے ضمانت پر ہیں اور وزیراعظم کا امیدوار بن بیٹھا، مجھے ابھی بتایا گیا کہ وزیرقانون کا چارج مل رہا ہے تو میں فوری شہبازشریف کی ضمانت کی منسوخی درخواست کروں گا، ہم صبح ہی عدالت میں جائیں گے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی ضمانت کی منسوخی کی کاروائی شروع کی جائے۔ انہیں پاجامے ملنے نہیں شیروانیاں لٹکی رہ جائیں گی۔ اتحادیوں کو کہا آئیں شہادتیں دیکھیں کہ عالمی سازش کیسے ہو رہی ہے شہبازشریف کو بھی کہا آئیں مراسلہ دیکھ لیں وہ بھی نہیں آئے اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ یہ لوگ سازش کاحصہ ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ غلاماں شریف خاندان کو بھی دیکھ لیں خواجہ آصف پاکستان کاوزیرخارجہ تھااوردبئی میں تنخواہ وصول کررہاتھا خواجہ آصف کہتے ہیں امریکااپنی ڈرپ نکال لے توہم آگے نہیں چل سکتے۔ ہماری قوم کی بدقسمتی ہے کہ احسن اقبال جیسے لوگ پاکستان پر مسلط رہے۔

بے شرم لوگوں کا یہ گروہ بین الاقوامی سازش سے پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کے لوگ اس سازش کو پہچان گئے ہیں اور اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، چوہدری فواد حسین نے کہا آج پاکستان میں بے ضمیرلوگوں کے خلاف مظاہرے ہوئے، میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان مظاہروں میں حصہ لیا۔پاکستان کی قیادت عمران خان جیسے غیرت مند لیڈر کے پاس رہے گی۔ہم کبھی پاکستان کو جھکنے اور پاکستانی قوم کو

بکنے نہیں دیں گے۔یہ ملک ڈرپوں کے سہارے نہیں چل سکتا۔پی ٹی آئی مڈل کلاس طبقے کی پارٹی ہے، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم آئین کے مطابق چلیں گے، سپیکر کا کردار آئینی کردار ہے۔انشاء اللہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے ،انہوں نے کہا احسن اقبال صاحب سے کہیں کہ ہم ٹرانسفر، پوسٹنگ اور فنڈز کی سیاست نہیں کرتے، یہ لوگ اقتدار میں اسی لئے آنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ٹرانسفر، پوسٹنگ اور فنڈ کی سیاست کر سکیں۔ فواد چو ہدری

نے کہا کہ وفاقی ایجنسیز نے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم کی زندگی کو خطرہ ہے، جس کے بعد وزیراعظم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم کی حفاظت کے اقدامات اٹھائے توان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا سیاسی اعتبار سے 48گھنٹے باقی ہیں، ان میں بڑے منٹس ہیں، ان منٹس میں بڑے پیچ وخم ہیں، وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے پاکستان کے عوام اجازت نہیں دیں گے کہ کسی

باہر کے ملک کے دارلحکومت میں بیٹھ کر حکومت تبدیل کردی جائے۔ انہوں نے کہا منحرف اراکین کی ملاقاتوں کا نوٹس لیا گیا ہے، قانونی ٹیم نے حکمت عملی طے کرلی ہے، ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے کہ کیسے ممکن ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو باہر بیٹھ کر ڈرافٹ کیا جائے اور راتوں رات آئے اور اچانک منحرف ارکان کے ضمیر جاگ جائیں۔آرٹیکل 184 کی سماعت کے دوران ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ دیکھے کہ کس طرح تحریک عدم اعتماد کا مسودہ بیرون ملک تیار ہوا، اسے پاکستان بھیجا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…