میں نے پاکستان کو ذلیل ہوتے دیکھا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کو ذلت ملی، وزیراعظم

31  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں پاکستان کو ذلیل ہوتے دیکھا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کو ذلت ملی۔ قوم خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو ذلیل ہوتے دیکھا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کو ذلت ملی۔وزیراعظم نے کہا کہ شاہین اس وقت اوپر جاتا ہے

جب وہ مزاحمت کرتا ہے اور مشکل کا سامنا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم زمین میں چونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہیں، میں نے ہمیشہ ایک چیز کہی کہ میں کبھی نہیں جھکوں اور نہ اپنی قوم کو جھکنے دوں گا اور کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹا، جب اقتدار ملا تو فیصلہ کیا کہ آزاد خارجہ پالیسی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آزاد خارجہ کا مقصد پاکستان اور پاکستانیوں کا فائدہ تھا، کبھی کسی کے خلاف ہو ہی نہیں سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نائن الیون میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کی کیونکہ نائن الیون میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستانیوں کی جانی قربانی دی گئی وہ امریکا سمیت کسی ملک کی نہیں دی گئی، کوئی نیٹو ملک نے اتنی جانی قربانی نہیں دی، قبائلی علاقے پرامن ترین تھا، وہ علاقے کرائم فری تھے۔قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مجھے جب حکومت ملی تو پہلے دن سے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پاکستان کے لوگوں کیلئے ہوگی، یہ کسی کے خلاف نہیں تھی، امریکا یا کسی اور ملک کے خلاف نہیں تھی، یہاں تک بھار ت کے خلاف بھی نہیں تھی۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف 5 اگست 2019 کو کشمیر میں بین الاقوامی قانون توڑا تو اس کے خلاف ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…