مارچ گوجرانوالہ پہنچے گا تو استعفیٰ آ جائے گا، کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ

26  مارچ‬‮  2022

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانوالہ پہنچے گا تو استعفیٰ آ جائے گا۔ ماڈل ٹاؤن سے روانگی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہیں آپ بھی تو مریم نواز کی کامیابی کے لئے چلہ نہیں کاٹ رہے جس کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پوری قوم دعائیں کر رہی ہے، جادو کرنے والا بھی کافر اور کروانے والا بھی کافر ہے۔

انہوں نے مارچ کی کامیابی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انشااللہ گوجرانوالہ پہنچیں گے تو استعفیٰ آ جائے گا۔ صحافی نے سوال کیا اگر استعفیٰ نہ آیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کہہ دیا ہے، استعفیٰ آ جائے گا، پہلے بھی تو استعفے آئے ہیں۔دوسری جانب پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شدید بد نظمی کے باعث مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پریس کانفرنس نہ کر سکے اوردونوں رہنما صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر ہی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مہنگائی مکاؤ مارچ کی روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرنا تھی جس کے لئے صحافی سیکرٹریٹ کے اندر بھی پہنچ چکے تھے تاہم منتظمین نے صحافیوں کو باہر بلایا جہاں پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی آمد کے موقع پر کارکن پرجوش ہو گئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے دھکم پیل شروع کر دی جس کی وجہ سے دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو نہ کر سکے،اس موقع پر لیگی کارکنان میڈیا کے کیمروں کے آگے کھڑے ہو کر نعرے بازی کرتے رہے۔حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی کارکنوں کو بیٹھنے کا کہتے رہے لیکن کارکنوں نے ایک نہ سنی جس کی وجہ سے کچھ دیر بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز پریس کانفرنس اور کارکنوں سے خطاب کئے بغیر ہی مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت کرنے کیلئے چل پڑے۔دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر کنٹینر تک آئے اور بعد ازاں رہنماؤں کے ہمراہ کنٹینر کے اوپر جا کر کارکنوں کے نعروں کاہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…