ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

26  مارچ‬‮  2022

کراچی (آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 50پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید181.20روپے سے بڑھ کر181.70روپے اور قیمت فروخت181.30روپے سے بڑھ کر181.80روپے ہو گئی

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 181.50روپے سے بڑھ کر181.80روپے اور قیمت فروخت 182روپے سے بڑھ کر182.20روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر199روپے پر آ گئی جبکہ70پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر237روپے اور قیمت فروخت238.50روپے سے بڑھ کر239.20روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے اور یورو1روپے سستا ہو گیا تاہم برطانوی پونڈ20پیسے مہنگا ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران32ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1926ڈالر سے بڑھ کر1958ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1200روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ30ہزار700روپے سے بڑھ کر1لاکھ31ہزار900روپے ہو گئی اسی طرح1029روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ12ہزار54روپے سے بڑھ کر 1لاکھ13ہزار83روپے پر جا پہنچی۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر مہنگا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا450روپے اور دس گرام سونا386روپے مہنگا ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…