عدم اعتماد: منحرف اراکین کو ووٹنگ سے نہیں روکا جاسکتا ،اسمبلی سیکرٹریٹ وشعبہ قانون

14  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معا ملہ پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر اسد قیصر کو سوالات کا جواب دے دیا، سپیکر نے سوال اٹھایا کیا منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے سے روک سکتا ہوں؟

اسمبلی شعبہ قانون سازی نے جواب میں کہا کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا معاملے پر سپیکر اسد قیصر کو قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے سوالات کا جواب دے دیا، سپیکر نے پوچھا کہ کیا میرے پاس منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا اختیار ہے، شعبہ قانون سازی نے جواب دیا کہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا، کوئی بھی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف جاتا ہے تو کاروائی اس کے ایکٹ کے بعد ہوگی، آئین کا آرٹیکل 63 ون اے بالکل واضح ہے، سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے پوچھا کہ وزیراعظم یا پارٹی چیف وہپ مجھے مشکوک اراکین کے نام بھجوائے تو پھر کیا ایکشن ہوسکتا ہے، سیکرٹریٹ نے جواب دیا کہ آپ کا کردار پارٹی چیئرمین کی طرف سے باضابط ڈیکلریشن موصول ہونے کے بعد شروع ہوگا۔سپیکر اسد قیصر نے پوچھا کہ کیا منحرف اراکین سے متعلق ایوان میں ووٹنگ سے پہلے رولنگ دی جا سکتی ہے، شعبہ قانون سازی نے جواب دیا کہ رولنگ دینا سپیکر کا اختیار ہے تاہم اس معاملے پر آئین و قانون واضح ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…