چوہدری شجاعت بھی وفاقی حکومت کی کارکردگی سے نالاں ق لیگ کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

12  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت بھی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر ناخوش نظر آئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ق لیگ کے ارکان اور سینیئر رہنمائوں نے شرکت کی،اجلاس میں چوہدری پرویز الہی نے دیگر حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر اعتماد میں لیا، پنجاب کی موجودہ صورتحال اور ترین گروپ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں دیگر حکومتی اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں۔اجلاس میں شرکا کا موقف تھا کہ ق لیگ کو جلد اپنا سیاسی فیصلہ کرنا ہو گا، یہ نہ ہو کہ دیر ہو جائے، ادھر کے رہیں نہ ادھر کے، چوہدری شجاعت بھی مرکزی حکومت کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور پارٹی کو مایوس نہیں کرنا جبکہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد اور اپنے سیاسی مستقبل کو دیکھتے ہوئے مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادیوں کا آئندہ دو سے تین روز میں مشترکہ پریس کانفرنس میں بڑے اعلان کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…