عامر خان امیتابھ بچن کی فلم دیکھ کر رو پڑے

3  مارچ‬‮  2022

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار عامر خان امیتابھ بچن کی فلم جھنڈ دیکھ کر رو پڑے، حال ہی میں امیتابھ بچن کی آنے والی فلم جھنڈکی عامر خان کے لیے ریلیز سے قبل اسپیشل اسکریننگ منعقد کی گئی، فلم دیکھ کر عامر خان نہ صرف جذباتی ہوگئے بلکہ فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار کے لیے انتہائی احترام کا اظہار بھی کیا۔بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے تقریباً 3 منٹ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ہے

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان فلم دیکھنے کے بعد اتنے جذباتی ہوگئے کہ روپڑے اور کہا بہت ہی بہترین فلم ہے، یہاں تک کہ فلم کے بارے میں کہنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔دوسری جانب سلمان خان اپنی شادی اور غصے کو لے کر آئے دن شہ سرخیوں کا حصہ رہتے ہیں اور ان دنوں بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر دبنگ خان کی شادی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں اور اس بار سلمان کے ساتھ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کا نام جوڑا جارہا ہے۔سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘دبنگ’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔سلمان اور سوناکشی کی شادی کی چہ مگوئیوں کی وجہ حال ہی میں وائرل ہونے والی تصویر بنی جس میں سلمان، سوناکشی کو انگوٹھی پہنارہے ہیں۔اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ یہ بظاہر کسی فلم کی عکسبندی کی تصویر نہیں لگ رہی، اسے دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان نے سوناکشی سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔تاہم اس تصویر سے پیدا ہونے والی دونوں اداکاروں کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ سب پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ دبئی کی ایک خاتون کا نام بھی جوڑا جاتا رہا ہے، اس کے علاوہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ سے متعلق بھی ایک ٹوئٹ وائرل ہوا تھا جس میں تصویر ایڈٹ کرکے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عامر خان نے فاطمہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…