جنگ کے بعد یوکرین پر بٹ کوائن کے عطیات کی بھرمار

1  مارچ‬‮  2022

کیف (این این آئی)یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد اب تک اس کی حکومت، افواج اور غیرسرکاری امدادی اداروں کو کرپٹوکرنسی کی صورت میں خطیر رقم عطیہ کی جاچکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رقم دینے والے اکثر افراد اب تک نامعلوم اور گمنام ہیں۔

بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کی تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق یوکرینی افراد کی مدد کے لیے ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم دی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ بٹ کوائن شامل ہیں۔اب تک ان کرنسیوں کے چار ہزار عطیات دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک نامعلوم شخص یا ادارے نے ایک این جی او کو یکمشت 30 لاکھ ڈالر کی بٹ کوائن عطیہ کئے ہیں۔اس سے قبل ہفتے کی دوپہر کی یوکرینی حکومت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر عطیات کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بٹ کوائن، ایتھریئم اور یو ایس ٹی ڈی کی صورت میں کرپٹوکرنسی قبول کی جاسکتی ہے۔’ اس کے بعد اگلے 8 گھنٹے میں 54 لاکھ ڈالر کرپٹوکرنسی جمع ہوگئی جو دو والٹ میں ڈالی گئی تھی۔ادھر یوکرینی فوج نے بھی عطیات کا اعلان کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کس طرح استعمال کی جائے گی۔ تاہم پیٹریون نے یوکرینی افواج کی مدد کرنے والی ایک نجی تنظیم کی رقم جمع کرنے کی اپیل مسترد کرکے ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ یوکرینی ہمدردی کی آڑ میں بہت سے لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…