چھکے مار سکتا ہوں، مجھے پی ایس ایل میں واپس آنا چاہیے، سیمی

28  فروری‬‮  2022

جمیکا (این این آئی)ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی بلند و بالا چھکے مار سکتے ہیں۔ماضی میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی

کرنے والے سیمی نے ٹوئٹر پر ایک ویب سائٹ کی خبر شیئر کی جس میں اْن چار کھلاڑیوں کے نام تھے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں آخر کے اوورز میں سب سے زیادہ چھکے لگائے۔فہرست میں پہلے نمبر پر سیمی ہیں جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے اور دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ہیں جنہوں نے 27 چھکے لگائے۔اس فہرست میں حالیہ دنوں کے ہیرو لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں 26 چھکے لگائے ہیں جبکہ آصف علی نے بھی آخر کے مشکل اوورز میں مجموعی طور پر 26 چھکے لگائے ہیں۔سیمی نے خود کو نمبر ون پر براجمان دیکھا تو کہا کہ میں اب بھی ایسے چھکے لگاسکتا ہوں ، مجھے پی ایس ایل میں واپس آنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…