پوری ٹیم رضوان کی عزت کرتی ہے، پلیئرز کو گرنے نہیں دیتے، مشتاق احمد

27  فروری‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پوری ٹیم رضوان کی عزت کرتی ہے، وہ پلیئرز کو گرنے نہیں دیتے، محمد رضوان میں کپتان بننے کی صلاحیتیں ہیں۔ایک انٹرویومیں مشتاق احمد نے کہا کہ ملتان سلطانز کی کارکردگی کا کریڈٹ لیڈرشپ کو جاتا ہے،

رضوان اور اینڈی فلاور کی قیادت میں سب نے مل کر کھیلا ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ محمد رضوان ایماندار ہیں اور فیصلہ سازی میں ہچکچاتے نہیں، پوری ٹیم شاہنواز دھانی کی موجودگی کو انجوائے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے کئی پلیئرز دیے، اس بار بھی کچھ پلیئرز ہیں، کراچی میں محدود تماشائیوں کے باوجود بہت سپورٹ ملی تھی۔مشتاق احمد نے کہا کہ ہم اپنے پراسیس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، محنت کریں گے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ ملتان سلطانز نے اس ایونٹ میں بہت ہی آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تماشائیوں نے اس ایونٹ کو بہت ہی بہترین بنادیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کا ٹاس لاہور قلندرز نے جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…