عامر خان کیرئیر کی اہم ترین فائٹ ہار گئے

20  فروری‬‮  2022

مانچسٹر( این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان حریف باکسر کیل بروک سے شکست کھا گئے ، حریف باکسر نے عامر خان کو چھٹے رائونڈ میں ناک آئوٹ کردیا۔عامر خان کی شکست پر پاکستانی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔مانچسٹرارینا میں ہونے والے مقابلے میں

حریف باکسر کیل بروک ابتدا ء سے ہی حاوی نظر آئے اور مکوں کی بارش کر کے عامرخان کو نڈھال کر دیا۔ ریفری کو 12 رائونڈز پرمشتمل فائٹ چھٹے ہی رائونڈ میں ختم کرنا پڑ گئی۔30 ہزار افراد کی گنجائش پر مبنی مانچسٹر ارینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے موجود تھی اوراس موقع پر مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باد اور عامر خان کے نعروں سے گونجتا رہا۔۔پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی کہ عامر خان نے بری پر فارمنس کیوں دی، امید ہے اگلی فائٹ میں ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔کیل بروک سے شکست کے بعد باکسر عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی۔انہوں نے خراب کارکردگی پر معذرت کرتے ہوئے اپنے حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔باکسر عامر خان نے مانچسٹر ارینا آئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کے دوران زبردست سپورٹ پر شائقین کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ شکست پربہت غمزدہ ہوں، جس طرح فائٹ کرنی چاہیے تھی نہیں کر سکا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…