محمد حارث نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کر دی

19  فروری‬‮  2022

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)محمد حارث نے پی ایس ایل 7 میں تیز ترین نصف سنچری کرکے تاریخ رقم کر دی، پشاور زلمی کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے اسلام آباد یونائیٹڈ

کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بنائی، انہوں نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔واضح رہے کہ محمد حارث تیز ترین نصف سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، پہلے اور دوسرے نمبر پر کامران اکمل اور آصف علی موجود ہیں جنہوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا رکھی ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)7 میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔فاسٹ بولر وہاب ریاض ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے پی ایس ایل کے 75 ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا 100 واں شکار بنے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…