محمد حارث رواں سیزن میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

18  فروری‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر محمد حارث رواں سیزن میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے دوسرے

کھلاڑی بن گئے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز جوڑے۔محمد حارث نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے رواں سیزن میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بنے۔پی ایس ایل 7 میں اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے پال سٹرلنگ بھی 18 گیندوں پر نصف سنچری بنا چکے ہیں جبکہ تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز کامران اکمل اور آصف علی کے پاس ہے جنہوں نے بالترتیب 2018اور 2019کے سیزن میں 17,17 گیندوں پر نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…