اقرار الحسن نے ہسپتال سے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی ویڈیو جاری کر دی‎

15  فروری‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اقرار الحسن نے ہسپتال سے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اقرارالحسن نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ڈاکٹر ابھی تجویز دے رہے ہیں کہ میں ہسپتال میں ہی رکوں لیکن میرا خیال ہے کہ گھر جانا چاہیے ، میرا ایک کندھا اپنی جگہ سے ہلا ہواہے جبکہ ایک پسلی بھی ٹوٹی ہوئی ہے جس کی رپورٹ ابھی آئی ہے ،دل پر کرنٹ

لگانے کے باعث دل کی ای سی جی کی رپورٹ بھی نارمل نہیں ہے ۔‘‘تشدد کے باعث زخمی ہونے والے اقرار الحسن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے سر میں کئی ٹانکے لگائے گئے۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل اہلکاروں میں سٹینو ٹائپسٹ محبوب علی، انعام علی، سب انسپکٹر رجب علی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خاور شامل ہیں۔دوسری جانب سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی تشدد کی مذمت کی ہے اور سر عام ٹیم پر حملہ کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اس وفاقی ادارے کے 5 افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔آئی بی کے دفتری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس کے ڈائریکٹر سید محی الدین رضوان سمیت 5اہلکاروں کو سرعام ٹیم کے ساتھ بدسلوکی اور صورتحال کو خراب کرنے” پر معطل کر دیا گیا ہے۔معروف ٹی وی اینکر اور رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان وسیم بادامی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اس تشدد کیخلاف ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکارہ مشی خان نے بھی اس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے اور اقرار الحسن کے لئے دعائیں بھیجی ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے اس تشددپر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتھاریٹیز کو ان کیخلاف آواز اٹھانی چاہیئے۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا :”ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میں اس شخص کیلئے سب کی حمایت چاہتا ہوں۔”

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…