مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، وزیر اعظم عمران خان

14  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مادر پدر آزادی خطرناک ہے،

ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات، اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے بتایاکہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے،اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔ عمران خان نے کہاکہ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں پر بات کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت اظہار ناراضگی کیا اور کہاکہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…