سعید غنی پر بے بنیاد الزامات، ڈاکٹرشاہد مسعود کو ایک کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

8  فروری‬‮  2022

کراچی (آن لائن) مقامی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیراطلاعات و محنت سعید غنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر ڈاکٹرشاہد مسعود اور چینل کو ایک کروڑ ہرجانے کا حکم دیدیا۔

9th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سعید غنی کی جانب سے اینکر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے میں فیصلہ جاری کردیا۔ ترجمان سعید غنی کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کی جانب سے مختلف پروگرام میں سعید غنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے تھے۔ 2018 میں سعید غنی نے اپنے اوپر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کے خلاف معزز عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔ معزز عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی پر ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی پر الزامات لگانے پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…