کرپٹو کرنسی فراڈ کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ ایف آئی اے نے تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں

5  فروری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے کہاہے کہ پاکستان میں سائبر شکایتوں میں دگنے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے اور اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ملک میں سائبر پٹرولنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ پاکستان میں سائبر

پٹرولنگ کے لیے تیاری کر رہے ہیں، اس سلسلے میں خصوصی سافٹ ویئرز کی تیاری آخری مراحل میں ہے، تاکہ جرم سے پہلے مجرم کو پکڑا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اہلکاروں کی تربیت بھی جاری ہے تاہم وسائل کی کمی کا بہت زیادہ سامنا ہے، نام لیے بغیر بتاوں گا کہ حال ہی میں ہم اس کا تجربہ کر چکے ہیں۔کرپٹو کرنسی کے بارے میں ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ ایف آئی اے ہونے والے فراڈ کی تحقیقات کر رہا ہے، اس حوالے سے ورچوئل فاریکس کمپنی کو نوٹس جاری کیا ہے اور وہ تعاون کر رہے ہیں۔ثناء اللہ عباسی نے اس ضمن میں بتایا کہ پہلے اکائونٹس کھولے گئے اور پھر وہ غائب ہو گئے، اس لیے لوگوں کو لگا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حتمی طور پر ورچوئل فاریکس کمپنی سے ڈیٹا آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا، ہم انٹر پول سے رابطے میں اور ان سے ڈیٹا مانگتے ہیں، انٹرپول کو یہ بتاتے ہیں کہ فلاں ویب سائٹس کو بند کر دو۔ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ 2021 میں ایک لاکھ کے

قریب آن لائن شکایات آئی تھیں، اس سے قبل 2020 میں 58 ہزار کے قریب شکایات موصول ہوئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کی ہماری استعدادِ کار بہت کم ہے، پورے پاکستان میں صرف 5 سائبر لیبس ہیں، گزشتہ سال 38 سزائیں دلائیں، اس سے پہلے 19 سزائیں دلوائی تھیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے مطالبہ کیا کہ نیب کی طرز پر پراسیکیوٹرز کو لینے کی

ایف آئی اے کو اجازت دی جائے، پیکا ایکٹ میں ترمیم کی جائے کیونکہ کچھ دفعات ٹھیک نہیں ہیں۔ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ انتہاپسندی کی لہر پر قابو پا لیا گیا ہے، انسدادِ دہشت گردی ونگ کو حساس اداروں اور سی ٹی ڈیز سے مل کر فعال کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…