بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچا سکی

4  فروری‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے کیا۔ حضرت اللہ زازئی نے 27 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور وہ عمید آصف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل نے 21 رنز بنائے اور وہ عمید آصف کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،

پشاور زلمی کی تیسری وکٹ حیدر علی کی گری، انہوں نے 16 رنز بنائے اور عامر یامین کی گیند پرلوئس گریگورے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک اور بین ڈکٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بین ڈکٹ 24 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، راتھرفورڈ نے 9 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی نے چار وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیتنے کے لئے 174 کا ٹارگٹ دیا۔ٹارگٹ کے تعاقب میں کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل خان بغیر کوئی رنز بنائے شعیب ملک کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، صاحبزادہ فرحان بھی کوئی رنزنہ بنا سکے انہیں محمد عمر کی گیند پر کٹنگ نے کیچ آؤٹ کیا۔ این کوکبین نے 31 رنز بنائے اور وہ عثمان قادر کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی نے 10 رنز بنائے اور وہ حسین طلعت کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عامر یامین نے 20 رنز بنائے اور محمد عمر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم کوئی رنز نہ بنا سکے وہ محمد عمر کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے 90 اور لوئس گریگورے نے 8 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح مقررہ بیس اوورز میں کراچی کنگز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے اس طرح زلمی نو رنز سے یہ میچ جیت گیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت، عثمان قادر اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…