”تصویریں خود بولتی ہیں“،پرویز رشید کاوزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورہ کے موقع پر استقبال کے حوالے سے طنز

4  فروری‬‮  2022

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورہ کے موقع پر ان کے استقبال کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے دو تصاویر شیئر کر کے ”تصویریں خود بولتی ہیں“ کا کیپشن لکھ دیا۔جبکہ تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ

مریم صفدر کے انکل عمران خان کے بغض میں غلط تصویر اور کیپشن شیئر کر بیٹھے ہیں۔ پرویز رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں، ایک تصویر میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف اور چین کے صدر شی چن پنگ ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے آرہے ہیں جبکہ دوسری تصویر وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دور ہ چین کی ہے۔ پرویز رشید نے کیپشن میں لکھا ”تصویریں خود بولتی ہیں“۔ دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے انکل وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں غلط تصویر شیئر کر بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کی جو تصویر شیئر کی گئی ہے اس میں نواز شریف چین کا دورہ نہیں کر رہے بلکہ چین کے صدر شی چن پنگ نے اپریل2015ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے وہاں پر پاکستان کی فورسز کے جوان تعینات ہیں۔ نواز شریف جب مئی 2017ء میں چین گئے تھے تو ان کا استقبال بیجنگ کی میونسپل کے وائس چیئرمین نے کیا تھا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دور ہ میں ان کا استقبال چین کے وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران نے کیا ہے۔ لیگی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں آپ ہوش نہ کھو بیٹھا کریں جس سے آپ کو سبکی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…