نوجوت سنگھ سدھو نے پیسوں کے لیے ماں کے ساتھ کیا کیا؟ بہن کے انکشافات

28  جنوری‬‮  2022

چندی گڑھ(این این آئی)بھارت کے اپوزیشن رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی بہن سمن نے انکشاف کیا ہے کہ سدھو ایک ظالم شخص ہیں جنہوں نے پیسوں کے لیے ماں کو چھوڑ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمن تور کے 58 سالہ نوجوت سدھو کے خلاف یہ الزامات

ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس لیڈر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں وزیر اعلی کے امیدوار کے طور پر مہم چلا رہے ہیں۔پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی بڑی بہن سمن تور نے ان الزام لگایا کہ بھائی نے بڑھاپے میں پیسے کی خاطر اپنی ماں کو چھوڑ دیا۔امریکا سے بھارت پہنچنے والی سمن تور نے چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نوجوت سدھو نے انہیں 1986 میں والد کے انتقال کے بعد والدہ کے ساتھ گھر سے نکال دیا تھا۔سمن تور نے دعوی کیا کہ ان کی والدہ کا 1989 میں ایک ریلوے اسٹیشن پر انتقال ہوا تھا۔نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے کہا کہ ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا، میری والدہ چار ماہ تک اسپتال میں رہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہاں جو بھی بات کروں گی اس کے تمام تر ثبوت میرے پاس موجود ہیں۔سمن تور نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد مجھے پریس کانفرنس کرنی پڑی، نوجوت سنگھ سدھو نے مجھے اپنے فون پر بلاک کیا ہوا ہے، گھر ملنے گئی تو دروازہ نہیں کھولا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں 70 سال کی ہوں اور اپنے خاندان کی ان چیزوں کو سامنے لانا میرے لیے ایک تکلیف دہ امر ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…