عمران خان وزارت عظمیٰ چھوڑکر یوٹیوب چینل بنالیں،عظمیٰ بخاری کا مشورہ

27  جنوری‬‮  2022

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے عمران خان کو مشورہ دیا وہ وزارت عظمیٰ چھوڑکر یوٹیوب چینل بنالیں۔پرچی ترجمان صاحب معیشت میں بہتری نہیں ہرگزرتے دن کے ساتھ تنزلی ہورہی ہے۔عمران خان نے ملکی معیشت مضبوط کرنے کی بجائے

اپنے دوستوں کے اکاونٹس نوٹوں کی بوریوں سے بھرے ہیں۔کرپشن کے تمام ریکارڈ عمران خان کی قیادت میں قائم ہو رہے ہیں۔نوازشریف دور میں جی ڈی پی گروتھ 5.8تھی اور سٹاک مارکیٹ 52ہزار پوائنٹس پر چل رہی تھی۔اسحاق ڈار نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے بحرانوں کے دوران ڈالر 108روپے سے اوپر نہیں جانے دیا۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل میں کہاآج جعلی صادق و امین وزیراعظم کے دور میں جی ڈی پی گروتھ کے جعلی اعداد و شمار پیش کرکے تیس مار خان بن رہے ہیں۔عمران خان کے چار وزراء خزانہ ملکر ڈالر کو 180روپے تک لے کر گئے۔وفاق میں بڑا نالائق بیٹھا اور پنجاب میں چھوٹا نالائق بیٹھا ہے۔پاکستانیوں کی قسمت میں اب مہرے اور چابی والے کھلونے ہی رہ گئے ہیں؟۔پاکستان ایسے کھلونوں کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔عمران خان ساڑھے تین سالوں سے تقریروں سے نیا پاکستان بنارہے ہیں۔عمران خان کو وزارت عظمیٰ چھوڑ کر یوٹیوب چینل بنالیا چاہیے کیونکہ یہ صرف تقریریں کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…