ایف آئی اے کا کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

19  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)

کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع ہونے کا امکان ہے جس میں ملک بھر سے گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے کرپٹوکرنسی اور ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنیوالی سائٹس کے خلاف پی ٹی اے بھیجے گئے مراسلے میں 1600 ان ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے ذریعے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کا لین دین جاری ہے۔ایف آئی اے نے پی ٹی اے سے ان ویب سائٹس کو بند کرنے کی سفارش کی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے بھی پی ٹی اے سے مدد مانگی ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنے خط میں لکھا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی فراڈ میں اب تک شہریوں سے کروڑوں ڈالرز کا غبن ہوچکا ہے، اسٹیٹ بینک نے 2018 سے کرپٹو کرنسی کو پاکستان میں غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے سائبرکرائم نے کرپٹوکرنسی اور ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کارروائی شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…