مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان ٗ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

8  جنوری‬‮  2022

مری(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)مری،گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان کے بعد محکمہ موسمیات نے 50 سے 90 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے

ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔انتظامیہ نے کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لیے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مری سے باہر موجود شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مری کا رُخ نہ کریں۔اس کے علاوہ برفانی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا نہ ہونے کے برابر ہیں اور دواؤں کی قلت کا بھی سامنا ہے۔دوسری جانب مری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور ان کی امداد کے حوالے سے قائم کیے گئے کنٹرول روم کے ذرائع نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز 1 لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، رات بھر بجلی کی فراہمی بند رہی۔کنٹرول روم ذرائع کے مطابق لوگ گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے چلے گئے، سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔کنٹرول روم ذرائع نے بتایا کہ ہیوی مشینری سے برف کی کٹائی اور اسے راستے سے ہٹانے کا عمل جاری رہا۔کنٹرول روم ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں بہت سی گاڑیوں میں لوگ چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی پھنسے ہوئے ہیں، گاڑیوں میں لوگوں کے پاس کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…