شعیب ملک کا پاکستان کیلئے اعزاز، زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیائی کرکٹر بن گئے

15  دسمبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن ) پاکستان کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں اپنا 37 واں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ایشیا کے کسی کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ اور مجموعی طور پر 5 ویں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز ہیں۔۔ 39 سالہ شعیب ملک نے یہ کارنامہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں جافنا کنگز اور کینڈی واریئرز کے درمیان میچ کے دوران انجام دیا۔

39 سالہ شعیب ملک نے 9 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور پاکستانی بلے باز احمد شہزاد کو آؤٹ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 19 رنز کے عوض ایک وکٹ بھی حاصل کی۔تجربہ کار آل راؤنڈر نے ٹی 20 کرکٹ میں 456 میچز کھیلے ہیں اور 37 مواقع پر پلیئر آف دی میچ اور 3 بار سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے 326 میچز میں 34 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی 311 مقابلوں میں 32 پلیئر آف دی میچ ایوارڈز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما 364 میچز میں 30 اور پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 285 مقابلوں میں 29 مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن چھن گئی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگز جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔آسٹریلیا ہی کے اسٹیون اسمتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے بولرز کی فہرست میں پہلے اور بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا نمبر ہے۔پاکستان کے ساجد خان 52 درجے بہتری

کے ساتھ 49 ویں نمبرپر آگئے جبکہ حسن علی ٹیسٹ بولرز میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ محدود اوورز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچز میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باعث پاکستان کے کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پہلے

نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بدستور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پہلی 8 پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…