ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

10  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور خیبر پختونخوا کے پانچ شہروں میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان کے شعبہ توانائی میں اصلاحات

کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اس سلسلے میں گردشی قرضوں کو سپورٹ کرنے، مالی، انتظامی اور تکنیکی اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس سے کمرشل، گھریلو، شہری اور دیہی صارفین کو فائدہ ہوگا۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر جبکہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا کے پانچ شہروں میں صاف پانی کی فراہمی، صحت اور صفائی ستھرائی کی سہولیات پر خرچ کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اربن ڈیویلپمنٹ کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے لیے منظور کردہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں 38 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔رقم سے خیبرپختوانخوا کے پانچ شہروں ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی تین سہولیات اور متعدد غیر فعال ٹیوب ویلز کی بحالی منصوبے کا حصہ ہیمنصوبے پر عمل درآمد سے خیبرپختوانخوا کی 35 لاکھ آبادی کو بنیادی شہری سہولیات میسر ہوں گی جس میں ڈیڑھ لاکھ گھرانوں کو پانی کے نئے کنکشن اور اسمارٹ واٹر میٹر کے تنصیب شامل ہے۔واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک احساس پروگرام میں توسیع کے لیے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے فنڈز کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…